Thursday, September 19, 2024

ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی نے باقی نشستیں چھوڑ دیں

ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی نے باقی نشستیں چھوڑ دیں
August 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 میں ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں نے ایک  ایک نشست رکھ کر باقی چھوڑ دیں ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے باقی 4 نشستیں چھوڑ دیں ۔عمران خان کی جانب سے  دیگر چار حلقوں سے استعفے جمع کرا دیئے گئے ۔ پرویز الہیٰ نے قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں چھوڑ دیں ، انہوں نے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں سے استعفیٰ الیکشن کمیشن کو  بھیج دیا،پرویز الہیٰ  نے پنجاب اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھی ہے  وہ  پنجاب اسمبلی میں اسپیکر شپ کا انتخاب لڑیں گے۔ شہبازشریف قومی،حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی کی نشست پاس رکھیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے جنرل نشست رکھی ہے اور مخصوص  نشست سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل نے صوبائی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے، قومی اسمبلی کی این اے 269 خضدار کی نشست رکھیں گے۔ پی ٹی آئی کے غلام سرور خان،پرویز خٹک،فواد چوہدری،سردار غلام عباس کے استعفے الیکشن کمیشن کو تاحال موصول نہیں ہوئے۔