Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایک سیاستدان مجھے تیزاب سے جلانے والا تھا ، جیا پرادہ

ایک سیاستدان مجھے تیزاب سے جلانے  والا تھا ، جیا پرادہ
February 2, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارہ جیا پرادہ نے ایک بھارتی سیاستدان پر تیزاب سے جلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا سماج وادی پارٹی کے لیڈر  نے الیکشن کے دوران نہ صرف ہراساں کیا بلکہ تیزاب سے جلانے کی کوشش بھی کی ۔ اداکارہ نے ایک انٹر ویو میں  انکشاف کیا کہ اعظم خان نے مجھے تیزاب سے جلانے کی کوشش کی اور مجھے اپنی موت کا یقین ہو چکاتھا ، میں نے گھر والوں سے بھی کہہ دیا تھا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ باہر گئی تو واپس نہ آ سکوں گی ۔ جیا پرادا نے کہا کہ  بھارت میں خاتون کا سیاست میں آنا جنگ سے کم نہیں ، مردوں کی دنیا میں خاتون کی سیاست میں اینٹری  بہت مشکل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان امر سنگھ  میرے گاڈ فادر ہیں ،  لوگوں کا کام باتیں کرنا ہے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔