Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی پی20 چکوال کا ضمنی معرکہ،ن لیگ واضح برتری سے کامیاب، غیر حتمی نتائج

پی پی20 چکوال کا ضمنی معرکہ،ن لیگ واضح برتری سے کامیاب، غیر حتمی نتائج
January 9, 2018

چکوال ( 92 نیوز ) پی پی بیس چکوال کا ضمنی معرکے میں غیر حتمی،غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کر لی ۔
حکومتی امیدوار حیدر سلطان کو 75655ووٹ ملے ۔ پی ٹی آئی کے طارق افضل 45702 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک کے ناصر عباس نے 16112 ووٹ حاصل کئے ۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار کی جیت کی نوید کے بعد مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ جس کو اللہ اور عوام پلس کر دیں اس کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا ! روک سکو تو روک لو ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا کہ اہل کون ہےاور نااہل کون ۔ تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ ن کامقابلہ نہیں کرسکے۔