Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایک سال سے اثاثوں کی تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن

ایک سال سے اثاثوں کی تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن
July 21, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ایک سال سے اثاثوں کی تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن  کے ریمارکس۔ بچوں کے ذرائع آمدن کی بنا پر نواز شریف جوابدہ نہیں،سلمان اکرم راجہ  کا جواب ۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےپاناما کیس کی سماعت  کی۔ وزیراعظم کےبچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نےگزشتہ روز عدالت عظمیٰ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کاجواب دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرسٹ ڈیڈپرایک جیسے دستخط کے معاملے پر شریف فیملی  خطاوار نہیں،ایسا سب کچھ غلطی سے ہواوکیل اکرم شیخ کےمطابق دستاویزات لف کرنے میں غلطی ہوئی، دستاویزات آفس اسٹاف کی غلطی سے منسلک ہوئے۔

ہفتےکےدن برطانیہ میں دستاویزات کی تصدیق ہوسکتی ہے۔اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ حسین نواز کے مطابق توہفتہ اتوار برطانیہ میں تصدیق ممکن نہیں اورچھٹی والے دن وہاں کوئی فون بھی نہیں اٹھاتا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔کل پوچھا تھا کہ کیا قطری شہزادہ بیان کیلئے آئے گا۔؟جس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ وہ نہیں جانتے شہزادہ آئے گا یا نہیں۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ عوامی عہدے کے حامل فرد کے اثاثے ذرائع آمدن کے مطابق نہ ہوں تو کیا کریں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا۔بچوں کے ذرائع آمدن کی بنا پر نواز شریف جوابدہ نہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا۔ نوازشریف نے اسمبلی میں اثاثوں سے متعلق واضح بیان دیا،ایک سال سے تواثاثوں کی تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں۔جس پر سلمان اکرم راجہ نےجواب دیا کہ۔دادا کا کاروبار تھا بچوں کو ملا،والد پر انگلی نہیں اٹھائی جاسکتی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا۔ کیا وزیر اعظم خاندان سے باہر ہیں،مریم نواز بینی فیشل مالک ہوئیں تو عوامی نمائندگی ایکٹ کا اطلاق ہوگا۔ وزیراعظم نواشریف کے بچوں کےوکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے عدالت سے پاناما کیس کی مزید انکوائری کرانے کی استدعا کی۔