Sunday, October 2, 2022

ایک دن نوکری کرنے والے ملازم کو 14 لاکھ کی ادائیگی کے بعد پنشن کی فراہمی کی اپیل مسترد

ایک دن نوکری کرنے والے ملازم کو 14 لاکھ کی ادائیگی کے بعد پنشن کی فراہمی کی اپیل مسترد
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے دورمیں ایک دن نوکری کرنے والے ملازم کو 14 لاکھ کی ادائیگی کے بعد پنشن کی فراہمی کے کیس میں درخواست گزار کی اپیل مسترد کر دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے درخواست گزارکے وکیل کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کمال کا کیس عدالت میں لایا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک دن کام کیا اور 14 لاکھ روپے تنخواہ لی۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ڈاکہ ہو سکتا ہے۔ اگر پنشن کی فراہمی اجازت دے دی تو حکومت کو آج ہی سو ارب روپے دینے پڑیں گے۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اسی وجہ سے تو پاکستان اس حال میں آگیا ہے۔ اس طرح کی اندھیر نگری نہیں ہونی چاہیے۔ کہتے ہیں تو ہم کیس ری اپن کرتے ہیں پتہ چلے گا 14 لاکھ کیسے وصول کئے گئے۔ درخواست گزار بہادر نواب خٹک کو 1996 میں ملازمت سے فارغ اور 2010 میں بحال کیا گیا۔