Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایک دن عدالت میں پیش نہیں ہوا اور آپ نے 10 ہزار جرمانہ کر دیا ، اعتزاز احسن

ایک دن عدالت میں پیش نہیں ہوا اور آپ نے 10 ہزار جرمانہ کر دیا ، اعتزاز احسن
March 10, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) غیر معیاری خشک دودھ کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور سینئر وکیل اعتزازاحسن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ایک دن عدالت میں پیش نہیں ہوا اور آپ نے10 ہزار جرمانہ کر دیا ، کبھی اسکول میں 10 پیسے کا جرمانہ نہیں ہوا ۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آپ کو جرمانہ نہیں آپ کے ایسوسی ایٹ کو جرمانہ کیا اور آڈر میں نہیں لکھا، آپ اصرار کرتے ہیں تولکھ بھی دیتا ہوں ۔
اعتزاز احسن نے کہا چیف جسٹس صاحب آپ مجھے ٹینشن میں لگتے ہیں جس پر چیف جسٹس بولےمیں ٹینشن میں نہیں آپکو کس نے کہا ۔
اعتزازاحسن نے کہا نظر آرہا ہے آپ ٹینشن میں ہیں تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے ایسوسی ایٹ نے عدالت میں کھڑے ہو کر اعتزاز احسن کے چیمبر کا رعب دکھایا ، جو یہاں رعب جھاڑے گا تو میں جونئئر اور سینئیر وکیل کی تمیز نہیں کروں گا ۔