Thursday, February 9, 2023

ایک جوان شہید ہوتا ہے تو بھارت کے دو فوجی مارتے ہیں : عبدالقادر بلوچ

ایک جوان شہید ہوتا ہے تو بھارت کے دو فوجی مارتے ہیں : عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اگر بھارت ہمارا ایک جوان شہید کر رہا ہے تو ہم بھارت کے دو مار رہے ہیں۔ ہمارے جوان بدلہ لیے بغیر پیچھے نہیں ہٹتے۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف پر مسلمان بستے ہیں تبھی ہم خاموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ اگر بھارت نے جنگ چھیڑنے کی غلطی کی تو بھارت کا بہت نقصان ہو گا۔ ہندو یا ہندوستان غلط فہمی میں نہ رہے۔

عبدالقادر بلوچ کے اس جملے نے ایوان میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اقلیتی رکن ڈاکٹر رمیش کمار سمیت اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا قصور بھارت کا ہے تو براہ راست اس کا نام لیا جائے۔ پاکستان میں بسنے والے چالیس لاکھ ہندووں کو بھارت کے ساتھ نہ ملایا جائے۔