Thursday, September 19, 2024

ایک جماعت کرپشن اور دوسری کتاب میں پھنسی ہوئی ہے، مولابخش چانڈیو

ایک جماعت کرپشن اور دوسری کتاب میں پھنسی ہوئی ہے، مولابخش چانڈیو
June 7, 2018
حیدر آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایک جماعت کرپشن جبکہ دوسری کتاب میں پھنسی ہوئی ہے ، دونوں جماعتوں نے ایک دوسری کی عزتیں اچھالنے کی انتہا کر دی، جن جماعتوں کو ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے فرصت نہیں وہ عوامی مسائل کیسے حل کریں گی۔ حیدر آباد میں 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کاکہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب آئی  ہے اور نہ دیکھی ہے ، جو لوگ کتاب سے خطرہ سمجھتے ہیں وہ بڑا شور مچارہے ہیں ،ریحام خان کی کتاب میں ایسی کوئی بات ضرور ہے جسے یہ لوگ اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ  کتاب آئے گی تو پتہ چلے گا،  دیکھے بغیر اس پر بولنا اچھا نہیں لگتا، کتاب میں جس کا تذکرہ ہے اسے معلوم ہے کہ اس کا کس طرح کا تذکرہ کیا گیا ہے۔