Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایک بھگوڑے کی وجہ سے مجھ پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے: ذوالفقار مرزا

ایک بھگوڑے کی وجہ سے مجھ پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے: ذوالفقار مرزا
October 17, 2015
کراچی (92نیوز) سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کےخلاف فردجرم کا معاملہ 7 نومبر تک موخر کر دیا گیا۔ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ایک بھگوڑے کی وجہ سے ان پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ذوالفقار مرزا کےخلاف دہشت گردی کے چار مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر داخلہ سندھ عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے شریک ملزم پیش نہ ہوئے جس پر ذوالفقار مرزا پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ سات نومبر تک موخر کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کےخلاف دہشت گردی کے دیگر تین مقدمات کی سماعت بھی سات نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ایک بھگوڑے کی وجہ سے ان پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے لیکن اس کے باوجود انہیں عوام سے دور نہیں کیا جا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔