Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بچے کی اُوٹ پٹانگ باتوں کا کیا جواب دوں : وزیرداخلہ

بچے کی اُوٹ پٹانگ باتوں کا کیا جواب دوں : وزیرداخلہ
December 20, 2016

اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے یہاں آ کر ایک شخص کو قتل کیا اور لے گئے۔ امریکی ہیلی کاپٹر نے پاکستان کی خودمختاری کوچیلنج کیا۔ کابینہ میں مطالبہ کروں گا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے۔ وزیرداخلہ نے پیپلزپارٹی کے کیمپوں پر لفظی بمباری کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے اہم کردار آج کرپشن کے خلاف مہم چلانے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پولیس ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی پی کا کرپشن مخالف مہم چلانا ایسے ہے جیسے بی جے پی مسلمانوں کے حقوق کے لیے مہم چلائے۔ پیپلزپارٹی نے ایماندار آئی جی کا جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچے کی اوٹ پٹانگ باتوں کا مجھ سے جواب مانگا جاتاہے۔

نوجوان کے کان میں ڈال دیا گیا ہے کہ وہ عمران خان اسٹائل اپنائے۔ بلاول بھٹو کو مونث مذکر کا معلوم نہیں، پانامالیکس پر شور مچانے والے کی والدہ کا نام بھی اس میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کرپشن کی باتیں کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں تو جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم کا نام نہیں، بلاول کی والدہ کا ہے۔ اس جماعت کی طرف سے احتساب کا مطالبہ ایسے ہی ہے جیسے مودی سرکار مسلمانوں کے حقوق کی بات کرے۔  

اس سے قبل پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے جوانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ انہیں زیرو کرائم ریٹ چاہیے۔ جوان ملک کی خاطر ہر قربانی کے لئے تیار رہیں ۔۔۔