Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایک ایم این اے کے بارے میں بتائیں جو کم تھا، اسپیکر قومی اسمبلی کا بلاول بھٹو کو چیلنج

ایک ایم این اے کے بارے میں بتائیں جو کم تھا، اسپیکر قومی اسمبلی کا بلاول بھٹو کو چیلنج
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو زرداری کو ارکان کی گنتی کا چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایم این اے کے بارے میں بتائیں جو کم تھا ، جیسے چاہیں تسلی کر لیں ۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے  اعتماد کے ووٹ کے دوران  ارکان کے غیر حاضر ہونے بارے  بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  وہ کبھی ایسا کام نہیں کرتے جس سے تاریخ خراب ہو ، صادق سنجرانی نے تین سال سینیٹ کو مثالی طور پر چلایا،امید ہے سب کی چوائس صادق سنجرانی ہوں گے۔