Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایک اور سال گزر گیا لیکن کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا

ایک اور سال گزر گیا لیکن کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا
January 1, 2019
کراچی (92 نیوز) ایک اور سال گزر گیا لیکن کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ سرکلر ریلوے کے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کی مہم دس دن بھی نہ چل سکی۔ آج بھی شہری ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ سرکلر ریلوے کے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کیا تو شہری سمجھے کہ اب تک منصوبہ شروع  ہوہی جائے گا لیکن تجاوزات ہٹاو مہم دس دن بھی نہ چل سکی اور ٹریک کلئیر کرنے کا کام روک دیا گیا۔ صورتحال یہ ہےکہ سرکلر ریلوے کو ٹریفک آج بھی تجاوزات سے ڈھکا ہوا ہے۔ سرکلر ریلوے کے 43 کلو میٹر ٹریک پر تجاوزات کی بھرمار ہے۔ شہریوں نے دو ہزار انیس  میں منصوبہ مکمل  ہونے کی توقعات لگالی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریک سے تجاوزات آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے۔