Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایکواڈور میں تباہ کن زلزلے سے 233 ہلاکتیں‘ ایمرجنسی نافذ

ایکواڈور میں تباہ کن زلزلے سے 233 ہلاکتیں‘ ایمرجنسی نافذ
April 17, 2016
قیوٹو (ویب ڈیسک) ایکواڈور میں سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے نے ہرچیز تہس نہس کر دی۔ قیامت خیز زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد دوسوتینتیس ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ ایکواڈور حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت نافذکردی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کابھی خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہولناک زلزلے نے ایکواڈور میں تباہی مچا دی۔ زلزلے کا مرکز موزین شہر کے آس پاس کا علاقہ تھا جس سے ایک سو ساٹھ کلو میٹر دور دارالحکومت قیوٹو میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔ ہزاروں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں جبکہ فوج اور ریسکیوٹیمیں انہیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ کئی شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے امدادی ٹیموں کو ریسکیوکاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ زلزلے کے سبب شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کانظام درہم برہم ہو چکا ہے جبکہ ایکواڈور کے نائب صدر جارج گلیس پہلے ہی ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کر چکے ہیں۔ دی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں تین سو کلو میٹر کے اندر تک خطرناک قسم کی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔ ساحلی علاقوں سے شہریوں کی محفوظ مقامات کی منتقلی کاسلسلہ بھی جاری ہے۔