Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایکنک نے 285 ارب روپے کے سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

ایکنک نے 285 ارب روپے کے سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
August 22, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے 285 ارب روپے مالیت کے سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم کے افتتاح سے قبل لاہور تا سیالکوٹ موٹروے منصوبے کی منظوری دے دی گئی پاکستان ریلوے کے لیے 75 لوکو موٹو انجنوں کی خریداری کی منظوری بھی دے دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں  اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ایکنک اجلاس میں نواسی کلو میٹر لاہور سیالکوٹ موٹر وے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، منصوبے پر تینتالیس ارب روپے سے زائدلاگت آئے گی ۔ منصوبے سے لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ مستفید ہونگے۔ ایکنک نےچونتیس ارب سولہ کروڑ روپے کی لاگت سے انسٹھ کلو میٹر برہان  سےحویلیاں ایکسپریس وےسڑک کی  تعمیر  کےمنصوبے کی منظوری دے دی۔  قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نےلواری ٹنل منصوبہ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو دوہزار سترہ تک مکمل کرنے کی بھی منظوری دی۔ منصوبے کے تحت آٹھ کلو میٹر لواری ٹنل اور ملحقہ چالیس کلو میٹر سڑک تعمیر ہو گی  جبکہ چکدرہ سے چترال تک ایک سو تیس کلو میٹر سٹرک کی توسیع اور مرمت بھی کی جائیگی۔ منصوبے سے چکدرہ ، تیمر گرہ،دیر اور چترال سمیت کئی علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نےکراچی پورٹ پر نوارب چھپن کروڑ روپے کی لاگت سے شپ لفٹ ٹرانسفر سسٹم کی  بھی منظوری دی۔ ایکنک  نے بایئس ارب سولہ کروڑ  روپے کی لاگت سے بلوچستان میں پانی کے وسائل کی بہتری کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔منصوبے سے بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گی اور لائیوسٹاک کے شعبے میں بھی بہتری آئے گی۔