Saturday, July 27, 2024

ایکشن، کامیڈی اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”ٹیک می “ کی نئی جھلکیاں جاری

ایکشن، کامیڈی اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”ٹیک می “ کی نئی جھلکیاں جاری
April 12, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)اغوا کار مغوی حسینہ کی زلفوں کا اسیر بن گیا ایکشن، کامیڈی اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”ٹیک می “ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں  فلم مئی میں امریکی سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق ایکشن ، کامیڈی اور تھرلر ہالی ووڈ فلم ”ٹیک می“ کی کہانی اغوا کار اور مغوی حسینہ کے گرد گھومتی ہے جس میں ملزم ایک خاتون کو اغوا تو کر لیتا ہے لیکن مغویہ اس کی سوچ سے بھی زیادہ ذہین ثابت ہوتی ہےمغوی حسینہ اغوا کار کو اپنی زلفوں کا اسیر بنا لیتی ہے اور پھر شروع ہوتی ہے ایک نئی کہانی ۔ مغویہ رہائی پانے کے لیے نت نئے منصوبے بناتی ہےکیا حسینہ اس میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں یہی فلم ”ٹیک می “ کا ہے تجسس، فلم کی ہدایات پیٹ ہیلے نے دی ہیں جبکہ اداکارہ ٹیلر شلنگ ہیروئن کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔  اغوا کار کا کردار پیٹ ہیلے نبھا رہے ہیں جبکہ ایکشن اور کامیڈی کا تڑکا لیے یہ فلم پانچ مئی کو بڑی اسکرین پر سجے گی