Monday, October 3, 2022

ایکشن، کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم سلائے کوپر کا ٹریلر سوشل میڈیا پر بچوں میں بے حد مقبول

ایکشن، کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم سلائے کوپر کا ٹریلر سوشل میڈیا پر بچوں میں بے حد مقبول
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن، کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم سلائے کے دلچسپ ٹریلر نے سوشل میڈیا میں دھوم مچا رکھی ہے۔ یہ فلم دو ہزار سولہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی ووڈ کی نئی فلم سلائے کوپر ایک یتیم جانور کے بچے پر مبنی ہے جس کے دوست جرائم کی دنیا کے بادشاہ کہلاتے ہیں جو ہر وقت چوری کے نت نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ فلم کے اینی میٹڈ کرداروں کو معروف اداکاروں آئن جیمز، میٹ اولسن، کرس مرفی نے آواز بخشی ہے۔ سوشل میڈیا پر تھری ڈی فلم کے ٹریلر کو بچوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ خاص طور پر ویڈیو گیمز کے شوقین بچے اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔