Friday, August 19, 2022

ایکشن ڈرامہ فلم بلیک ماس کا ٹریلر جاری، جانی ڈیپ فلم میں گینگسٹر کے روپ میں نظر آئینگے

ایکشن ڈرامہ فلم بلیک ماس کا ٹریلر جاری، جانی ڈیپ فلم میں گینگسٹر کے روپ میں نظر آئینگے
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم بلیک ماس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اٹھارہ ستمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ بدنام زمانہ مجرم ویٹے بلگر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم بلیک ماس میں جونی ڈپ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ جونی ڈپ بلیک ماس میں ایک خطرناک مجرم کے روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم میں بلگر کے ایف بی آئی کے مخبر سے انڈر ورلڈ کا ڈان بننے اور ایف بی آئی کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں شامل ہونے تک کے تمام اتار چڑھاؤ کو پیش کیا گیا ہے۔ سولہ برس تک اپنے داؤ پیچ سے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والا بلگر دو ہزار گیارہ میں گرفتار ہوا تھا۔ بل گر کے کردار کے حوالے سے جونی ڈپ خود بھی بہت پرجوش ہیں۔ سکاٹ ہوپر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ڈکوٹا جانسن، بینیڈکٹ کمبر بیچ، جول ایڈگرٹن، سینا ملر، جیسی پیلمنز، ڈیوڈ ہاربر اور جیمز روسو بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔