Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایکشن فلم ”ڈنکرک “ کا امریکی باکس آفس پر راج

ایکشن فلم ”ڈنکرک “ کا امریکی باکس آفس پر راج
July 24, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)دوسری جنگ عظیم پرمبنی فلم نے باکس آفس کی جنگ بھی جیت لی۔ ایکشن سے بھرپورفلم ”ڈنکرک “ امریکی باکس آفس کی نئی حکمران بن گئی۔

تفصیلات کےمطابق دوسری جنگ عظیم کےایک واقعہ پرمبنی ہالی ووڈ فلم ”ڈنکرک “ نےریلیزکے پہلے ہی ہفتے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ ایکشن فلم امریکی باکس آفس میں پہلے نمبر پر آگئی، فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے دوران فرانس میں پھنس جانے والے چالیس ہزار برطانوی فوجیوں کے گرد گھومتی ہے۔ ہالی ووڈ کامیڈی فلم ”گرلز ٹرپ“ ریلیزکے پہلے ہفتے تین کروڑ چار لاکھ ڈالرز سمیٹ کر باکس آفس میں دوسری پوزیشن پر ہے،ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم ”اسپائیڈر مین ہوم کمنگ“ بدستور باکس آفس میں جگہ بنائے ہوئے ہے۔