Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایکشن فلم ”وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“کا ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر راج

ایکشن فلم ”وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“کا ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر راج
July 17, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ ایکشن اور ایڈونچر فلم ”وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“کی دھماکا خیز انٹری نے دھوم مچا دی  ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر چھا گئی۔

تفصیلا تکےمطابق ہالی ووڈ ایکشن فلم ”وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“ کی اچھوتی کہانی شائقین کو بھا گئی ۔ ایڈونچر فلم نے تمام میگا بجٹ فلموں کو باکس آفس میں پیچھے چھوڑدیا ۔ ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ” اسپائیڈر مین ہوم کمنگ “ ریلیز کے دوسرے ہفتے مزید چار کروڑ باون لاکھ ڈالر کمانے کے بعد باکس آفس میں دوسرے نمبر پر ہے۔

 ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”ڈیسپی کیبل می تھری “ اس ہفتے ایک کروڑ نواسی لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔ ایکشن اور میوزک فلم ”بے بی ڈرائیور “ مزید اٹھاسی لاکھ ڈالر سمیٹ کر چوتھے نمبر پر رہی ۔