Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایکشن فلم ”وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“ کی امریکی باکس آفس میں دھوم

ایکشن فلم ”وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“ کی امریکی باکس آفس میں دھوم
July 15, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک )ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم وارفاردی پلینٹ آف دی ایپس“ نےریلیزکےپہلےہی دن دھوم مچا دی۔۔ایڈونچر فلم اس ہفتے امریکی باکس آفس پر راج کرے گی۔فلمی پنڈتوں نے پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کےمطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“ نے شائقین کے دل جیت لیے۔ فلمی پنڈتوں نےپیش گوئی کی ہے کہ سنسنی خیز مناظر کا تڑکا لیے یہ فلم اس ویک اینڈ پرپانچ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرے گی  اور باکس آفس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔  سپر ہیرو فلم ”اسپائیڈر مین ہوم کمنگ “ اس ہفتے مزید چار کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے دوسرے نمبر پر رہے گی ۔ ایکشن اور ایڈونچر ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”ڈیسپی کیبل می تھری ‘ مزید ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر کماکر باکس آفس میں تیسری پوزیشن پر آ جائے گی ۔ اس ہفتے ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ”دی بِگ سک “ ایک کروڑدس لاکھ ڈالرکےساتھ چوتھے نمبرپرآ سکتی ہے۔ ایکشن اور میوزیکل فلم ”بے بی ڈرائیور“ مزید نوے لاکھ ڈالرسمیٹ کر باکس آفس میں پانچویں پوزیشن پر رہے گی۔