Monday, November 28, 2022

ایکشن فلم فینٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر جاری، رواں سال سات اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ایکشن فلم فینٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر جاری، رواں سال سات اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن اور سائنس فکشن فلم فینٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم سات اگست سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ جوش ٹرینک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے دوسری دنیا کا رخ کرتے ہیں تاکہ زمین کو دشمنوں سے محفوظ رکھا جائے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں مائلس ٹیلر، کیٹ مارا، مائیکل بی جارڈن، جیمی بیل، ٹوبی کیبل، ریگ ای کیتھی اور ٹم بلیک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ایکس مین ڈیزآٓف فیوچر پاسٹ کے پروڈیوسر سیمن کین برگ کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم رواں سال سات اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔