Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایکشن سے بھر پور فلم ،مالک ، کا پریمیئر ،، شائقین کی بڑی تعداد میں سینما گھر آمد

ایکشن سے بھر پور فلم ،مالک ، کا پریمیئر ،، شائقین کی بڑی تعداد میں سینما گھر آمد
April 21, 2016
  لاہور(92نیوز)آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والی ایکشن فلم ” مالک“ کا پریمیر لاہور میں ہوا، جسے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے سینما گھر کا رخ کیا۔ تفصیلات کےمطابق مصنف و ہدایتکار عاشر عظیم فلم میں پاک فوج کے ایک ایسے ریٹائرڈ میجر ایس ایس جی کمانڈو کا کردار ادا کیا ہے جو ریٹائرمنٹ کے باوجود ملک و قوم کی خاطر جان و مال کی قربانی کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے ۔ ہدایتکار عاشر عظیم نے کہا کہ فلم جہاں عوام میں وطن کی محبت کا جذبہ بیدار کرتی ہے وہیں انہیں اپنے مسائل خود حل کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ فلم بینوں نے کہانی کو عمدہ قرارد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اس طرح کی فلمیں بننا بے حد ضروری ہیں۔ فلم مالک کی کاسٹ میںفرحان علی آغا، ساجد حسن، حسن نیازی، احتشام الدین، عدنان شاہ شامل ہیں جن کی عمدہ اداکاری کو فلم بینوں نے سراہا۔