Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”انڈر ورلڈ بلڈ وارز“ کا فائنل ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”انڈر ورلڈ بلڈ وارز“ کا فائنل ٹریلر جاری
December 27, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”انڈر ورلڈ۔۔بلڈ وارز“ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اگلے ماہ سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی فلم سیریز انڈر ورلڈ کی ایکشن اور ہارر سے بھرپور پانچویں فلم ”انڈر ورلڈ۔۔ بلڈ وارز“ کی کہانی خوفناک بلاؤں اور خونیں بھیڑیوں کی جنگ پر مبنی ہے۔

غیرمعمولی قوتوں کی مالک سیلین کو اس بار ڈریکولا کے ساتھ ساتھ خونیں بھیڑیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیلین اپنے دوست ڈیوڈ سے مل کر دنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے ان خونخوار بھیڑیوں کا مقابلہ کرتی ہے۔

فلم کی ہدایات اینا فورسٹر نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں کیٹ بکنسلے، تھیو جیمز، ٹوبیاس مینزیس، لارا پلور، چارلس ڈینس، جیمز فوکنر اور پیٹر اینڈرسن شامل ہیں۔ فلم چھ جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔