Saturday, July 27, 2024

ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم ٹوٹل وار ‘‘وار ہیمر’’ کا ٹریلر منظرعام پر آگیا

ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم ٹوٹل وار ‘‘وار ہیمر’’ کا ٹریلر منظرعام پر آگیا
April 23, 2015
انگلینڈ (ویب ڈیسک) مشہور زمانہ ویڈیو گیم ٹوٹل وار کا نیا حصہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم  ٹوٹل وار وار ہیمر کا کا ٹریلر بھی منظرعام پر آ گیا ہے۔ سیگا گیمز کی پیش کردہ اس گیم میں کئی نئے مشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جنگ پر بنی یہ ویڈیو گیم اب تک سب سے بہتر اور سب سے بڑی ویڈیو گیم ہے۔ ویڈیو گیمز کے دیوانے ٹوٹل وار سیریز کے آٹھویں حصے وار ہیمر کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔