Friday, December 2, 2022

ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچر فلم بمبل بی کا نیا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچر فلم بمبل بی کا نیا ٹریلر جاری
لاس انجلس (92 نیوز) ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم بمبل بی کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے اس نٹ کھٹ کردار کی دلچسپ حرکات اس فلم میں بھی شائقین کو بے حد پسند آئیں گی۔ یہ سائنس فکشن  فلم اکیس دسمبر کو  سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دوسری طرف ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم “Backtrace” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی ڈکیتی میں ملوث ایک ایسے ملزم کے گرد گھوم رہی ہے جس سے پیسے برآمد کرانے کے لئے ایک جاسوس کی خدمات لی جاتی ہیں۔ فلم 14 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔