Tuesday, November 29, 2022

ایکشن سے بھرپور فلم ”ہنگرگیمز موکنگ“ رواں ماہ ریلیز ہو گی

ایکشن سے بھرپور فلم ”ہنگرگیمز موکنگ“ رواں ماہ ریلیز ہو گی
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن سے بھرپورفلم ”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ کے ستاروں کی ہالی وڈ میں چین کے ٹی ایل سی تھیٹر آمد، سیمنٹ کے چبوترے پر ہاتھ، پاوں کے نشان ثبت کیے اور ہنسی مذاق کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم ”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ کے اداکاروں جینیفرلارنس، جوش ہچرسن اور لئیم ہیمسورتھ نے اپنی فلم کی ریلیز سے پہلے ہالی وڈ میں چینی تھیٹر ٹی سی ایل پہنچے اورفلمی شائقین کے ساتھ گھل مل گئے اور انہیں آٹو گراف دیے۔ ہچرسن کا کہنا تھا وہ صرف ایک ساتھ کام ہی نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کے حقیقی دوست بھی ہیں۔ ان کی فلم موکنگ جے پارٹ ٹو بیس نومبر کے سنیما گھروں کا رخ کرے گی اورماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فلم اچھا بزنس سمیٹنے میں کامیاب ہو گی۔