Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم ‘‘بیٹ مین ورسز سپرمین ۔ ڈان آف جسٹس’’ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم ‘‘بیٹ مین ورسز سپرمین ۔ ڈان آف جسٹس’’ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار
April 1, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم ’بیٹ مین ورسز سپرمین ۔ ڈان آف جسٹس‘ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ فلم ستاون ملین ڈالر سمیٹنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ہالی وڈ کے دو نامور سپر ہیرو بیٹ مین اور سپرمین ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس راج کریں گے، فلم اب تک پانچ سو ایک ملین ڈالرز کما چکی ہے۔ ہالی وڈ کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور اینی میٹڈ فلم "زوٹوپیا" بیس ملین ڈالر کی متوقع آمدنی کے ساتھ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر جگہ بنائے ہوئے ہے۔ فلم اب تک سات سو پندرہ ملین ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔ اس ہفتے ریلیز ہونے والی’’ گاڈز ناٹ ڈیڈ ٹو‘‘ بارہ ملین ڈالرز کی متوقع آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق کامیڈی فلم ’’میٹ دی بلیکس‘‘ اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے تین ملین ڈالرز سمیٹ کر چوتھے نمبر کی پوزیشن سنبھال لے گی۔ کامک فلم ’’مائی بگ فیٹ گریک ویڈنگ ٹو‘‘ دس ملین ڈالرز سمیٹنے میں کامیاب ہو جائے گی۔