Wednesday, December 7, 2022

ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”ایلیئن کوونینٹ“ کی نئی جھلکیاں جاری

ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”ایلیئن کوونینٹ“ کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ایلیئن کوونینٹ“ انیس مئی کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ہالی وڈ سیریز ”ایلیئن“ کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم ”ایلیئن کوونینٹ“ کی کہانی انسانوں کے دشمن خطرناک ایلینز کے گرد گھومتی ہے۔

خلائی مخلوق وائرس کی طرح انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے اور ایک ایک کر کے کئی انسانوں کی جان لے لیتی ہے۔ فلم کی ہدایات ریڈلی اسکاٹ نے دی ہیں۔ ہالی وڈ اداکار مائیکل فیس بینڈر فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں کیتھرین ویٹر اسٹون، ڈینی میک برج اور نومی ریپیس شامل ہیں۔ ایکشن فلم انیس مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔