Friday, September 20, 2024

ایکشن‘ تھرلر فلم ”لندن ہیز فالن“ چار مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ایکشن‘ تھرلر فلم ”لندن ہیز فالن“ چار مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
March 3, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ فلم ”لندن ہیز فالن“ چار مارچ کو ریلیز ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور تھرلر فلم ”لندن ہیز فالن“ کا رنگا رنگ پریمئر لاس اینجلس میں سجایا گیا۔ فلم میں اہم کردار نبھانے والے جیرارڈ بٹلر، مورگن فری مین، اینجلا بیسیٹ اور ایرون ایکھرٹ نے ریڈ کارپٹ پر نمودار ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ماردھاڑ اور سنسنی سے بھرپور فلم ”لندن ہیز فالن“ کی کہانی عالمی رہنماو¿ں کے قتل کے منصوبے کے گرد گھومتی ہے۔ برطانیہ کے سکیورٹی ادارے منصوبے کو ناکام بناتے نظر آئیں گے۔ ایکشن اور تھرلر فلموں کے شائقین کو اب زیادہ دیر تک فلم ”لندن ہیز فالن“ کی ریلیز کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ فلم دو روز بعد سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔