Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایکشن‘ ایڈونچر‘ کامیڈی فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ شائقین کے دلوں پر چھا گئی

ایکشن‘ ایڈونچر‘ کامیڈی فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ شائقین کے دلوں پر چھا گئی
August 22, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن‘ ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار رہا۔ فلم نے مزید دو کروڑ سات لاکھ ڈالر سمیٹ لیے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ مسلسل تیسرے ہفتے بھی باکس آفس میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ اینی میٹڈ فلم ”سوسیج پارٹی“ ایک کروڑ تریپن لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ہے۔ جنگی مناظر اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”وار ڈاگز“ ایک کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ باکس آفس پر تیسری پوزیشن پر ہے۔ ایڈونچر اور فیملی فلم ”کوبو اینڈ دی ٹو سٹرنگز“ ایک کروڑ چھبیس لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ ایڈونچر فلم ”بن ہر“ ایک کروڑ چودہ لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس پر پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔