Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایکشن ایڈونچر فلم ریوے ننٹ کا پہلا تھیٹریکل ٹریلر جاری، رواں سال کرسمس کے روز سینما گھروں کی زینت بنے گی

ایکشن ایڈونچر فلم ریوے ننٹ کا پہلا تھیٹریکل ٹریلر جاری، رواں سال کرسمس کے روز سینما گھروں کی زینت بنے گی
July 18, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر فلم دی ریوے ننٹ کا پہلا تھیٹریکل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم رواں سال کرسمس پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ایکشن ایڈونچر فلم دی ریوے ننٹ میں مرکزی کردار لیونارڈو ڈی کیپریو نبھا رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک امریکی ہگ گلاس کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جو جنگل کا سخت ترین سرد موسم برداشت کرتا ہے اور ایک ریچھ کے حملے میں موت کے بالکل قریب پہنچ جاتا ہے۔ فلم میں اداکار ڈومنل گلیسن بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کے ہدیات کار ایلے جانڈرو ہیں جو چار اکیڈمی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ فلم دی ریوے ننٹ کو کرسمس کے روز بڑے پردے پر پیش کیا جائے گا۔