Friday, September 30, 2022

ایکشن ایڈونچر فلم ریمپیچ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ایکشن ایڈونچر فلم ریمپیچ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی وڈ کی نئی ایکشن فلم ریمپیج کی پہلی جھلکیاں جاری کردی گئیں ہیں۔ فلم ریمپیج میں معروف اداکار دی راک مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔ فلم میں جارج نامی سفید گوریلا پر جینتیاتی تجربہ کیا جاتا ہے جس کے خوفناک نتائج نکلتے ہیں۔  

معاملات  اس وقت مزید خراب ہوجاتے ہیں جب انکشاف ہوتا ہے کہ یہ تجربہ پہلے بھیڑیے اور مگر مچھ پر بھی کیا جاچکا ہے۔ دی راک کے علاوہ ناؤمی ہیرس،میلن ایکرمین ،اور جیفری ڈین مورگن اداکرای کےجوہر دکھا رہے ہیں۔

نیولائنز سنیما کے بینر تلے بننے والی ایکشن ایڈوینچر فلم آئندہ سال بیس اپریل کو بڑے پردے پر دھوم مچائے گی۔