Thursday, October 6, 2022

ایکشن ایڈونچر فلم ‘‘ان دا ہارٹ آف دی سی‘‘ کا رنگارنگ یورپی پریمیئر، فلمی ستاروں نے بلیو کارپٹ پر جلوے بکھیرے

ایکشن ایڈونچر فلم ‘‘ان دا ہارٹ آف دی سی‘‘ کا رنگارنگ یورپی پریمیئر، فلمی ستاروں نے بلیو کارپٹ پر جلوے بکھیرے
لندن (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ فلم ‘‘ان دا ہارٹ آف دی سی’’ کا رنگارنگ یورپی پریمیئر لندن میں ہوا۔ فلمی ستاروں نے بلیو کارپٹ پر جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر فلم ‘‘ان دا ہارٹ آف دی سی’’ کا یورپی پریمیئر لندن میں ہوا جس میں ہدایتکار ران ہووارڈ سمیت فلم کی مکمل کاسٹ نے شرکت کی۔ فلمی کاسٹ جب بلیو کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی تو وہاں موجود پرستاروں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر فلمی ستاروں نے فلم میں اپنے کرداروں سے متعلق گفتگو کی اور اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ خطرات اور ہوش اڑا دینے والے مناظر سے بھرپور یہ فلم گیارہ دسمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔