ایکشن‘ ایڈونچر اور تھرلر سے بھرپور فلم ”دی واک“ کل نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”دی واک“ کا شاندار پریمئر نیویارک میں ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے بھرپور شرکت کی۔ دی واک تیس ستمبر کو سینماگھروں کا رخ کرے گی۔
فلم کی کہانی فرانسیسی مہم جو اور خطروں کے کھلاڑی فلپ پیٹٹ کے زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے سات اگست انیس سو چوہتر کوامریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا درمیانی فاصلہ ایک رسی پر چل کر طے کیا تھا۔
دی واک کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچارہاہے۔ فلم میں فلپ پیٹٹ کا مشکل کردار اداکار جوزف گارڈن لیوٹ نبھارہے ہیں۔
ایکشن‘ تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”دی واک“ تیس ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔