Saturday, July 27, 2024

ایکشن اور کامیڈی فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج

ایکشن اور کامیڈی فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج
August 15, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن، ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار رہا۔ فلم نے مزید چار کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”سوسائیڈ سکواڈ “ نے ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس میں تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ اینی میٹڈ، ایڈونچر اور کامیڈی فلم ”سو سیج پارٹی“ ریلیز کے پہلے ہفتے تین کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر دوسرے نمبر پر ہے۔ ایڈونچر اور فیملی فلم ”پیٹیز ڈریگن“ نے پہلے ہفتے دو کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کما کر تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ایکشن اور تھرلر فلم ”جیسن بورن“ ایک کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ہالی وڈ کامیڈی فلم ”بیڈ مومز“ ایک کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔