Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم ‘‘زوٹوپیا’’ کا نیا ٹریلر جاری

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم ‘‘زوٹوپیا’’ کا نیا ٹریلر جاری
January 1, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”زوٹوپیا“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اینی میٹڈ فلم ”زوٹوپیا“ کی کہانی ایک ایسے جنگل کی ہے جہاں بے قصور لومڑی کو مجرم قرار دے دیا جاتا ہے اور پولیس اہلکار خرگوش لومڑی کو اس مشکل سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم کے ہدایتکار بائرن ہاورڈ اور رچ مورے ہیں۔ فلم میں پس پردہ آواز کا جادو ادریس ایلبا، جینیفر گڈون، ایلن ٹیوڈک، جیسن بیٹ مین، جے کے سمنز اور جینی سلیٹ نے جگایا ہے۔ دلچسپ اینی میٹڈ فلم”زوٹوپیا“ چار مارچ کو شائقین کا دل لبھانے سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔