Saturday, December 3, 2022

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورفلم اسپائی کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورفلم اسپائی کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)جاسوسی کرداروں پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورہالی ووڈ فلم اسپائی کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،فلم پانچ جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ایکشن پر کامیڈی کا تڑکہ لگائے ہالی وڈ فلم اسپائی کے ٹریلر کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے، جو حادثاتی طور پر ایک ایسے ایجنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیتی ہے جو جرائم کی دنیا کو کھوجنے نکل پڑتی ہے۔ فلم میں جاسوس خاتون کا مرکزی کردار میلیسا میک کارتھی ادا کر رہی ہیں،جبکہ  دیگر فنکاروں میں جوڈ لاء، جیسن اسٹیتھم، روز بیرن، الیسن جینی، مرنڈا ہارٹ،  اور بوبی کینیوال شامل ہیں۔ ہالی وڈ فلم اسپائی  پانچ جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی