Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایکشن اور مزاح سے بھرپور فلم امریکن الٹرا کا تیسرا ٹریلر جاری، کل بڑی سکرین پر تہلکہ مچائے گی

ایکشن اور مزاح سے بھرپور فلم امریکن الٹرا کا تیسرا ٹریلر جاری، کل بڑی سکرین پر تہلکہ مچائے گی
August 20, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ماردھاڑ اور ایکشن سے بھرپور فلمیں دیکھنے والے شائقین تیار ہو جائیں ہالی ووڈ فلم امریکن الٹرا کل بڑی سکرین پر تہلکہ مچانے آ رہی ہے۔ فلم امریکن الٹرا کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو بظاہر منشیات کا عادی نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں وہ خفیہ ایجنٹ ہے۔ فلم میں اس وقت دلچسپ موڑ آتا ہے جب اس کے قتل کا منصوبہ بنایا جاتا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری نیما نوری زادھ نے دی جبکہ نمایاں اداکاروں میں کرسٹن سٹیورٹ، جیسی ایزن برگ، کونی برٹن اور والٹن گوگنز شامل ہیں۔ کامیڈی کے ساتھ ایکشن پر مبنی یہ فلم کل امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔