Saturday, July 27, 2024

ایکشن اور مزاح سے بھرپور سپر ہیرو فلم ‘‘ڈیڈ پول’’ میں دھوم مچانے

ایکشن اور مزاح سے بھرپور سپر ہیرو فلم ‘‘ڈیڈ پول’’ میں دھوم مچانے
February 7, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) فکشن فلموں کے شائقین اسپائیڈر مین اور آنٹ مین کو بھول جائیں۔ مرک کے نام سے ایک نیا سپر ہیرو فلم ”ڈیڈ پول“ میں دھوم مچانے آ رہا ہے۔ ایکشن اور مزاح سے بھرپو فلم رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی ووڈ فلم ”ڈیڈ پول“ فکشن پر مبنی ہے جس کا ہیرو ایڈونچر اور ایکشن کے ساتھ دلچسپ حرکتیں بھی کرتا نظر آتا ہے۔ ہیرو کا نیا جنم ایک تجربے کے نتیجے میں ہوتا ہے جس سے اس میں غیرمعمولی صلاحیتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ٹم ملر نے دی ہے۔ نمایاں اداکاروں میں ریان رینولڈز، مورینا بیکرین اور گینا کارانو شامل ہیں۔ کامیڈی اور تھرل سے بھرپور اس فلم کو دیکھنے کے لیے شائقین کو بارہ فروری تک انتظار کرنا ہو گا۔