Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈنکرک“ کا پہلا ٹریلر جاری

ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈنکرک“ کا پہلا ٹریلر جاری
December 15, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں پر مبنی ہالی وڈ فلم ”ڈنکرک“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ تھرل سے بھرپور فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی وڈ کی ایکشن، ڈرامہ اور ہسٹری فلم ”ڈنکرک“ کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے مناظر پر مبنی ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن فوج بلجیئم، برطانیہ، کینیڈا اور فرانس کے فوجیوں کو گھیر لیتی ہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات کرسٹوفر نولین نے دی ہیں۔

ایکشن فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہارڈی، مارک ریلانس، جیک لوڈین، سیلین مرفی اور ہیری اسٹائلز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال اکیس جولائی کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔