Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایکشن اور تھرلر ہالی وڈ فلم ”دی اکاونٹینٹ “ کا نیا ٹریلر ریلیز

ایکشن اور تھرلر ہالی وڈ فلم ”دی اکاونٹینٹ “ کا نیا ٹریلر ریلیز
July 31, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور تھرلر ہالی وڈ فلم ”دی اکاونٹینٹ “ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم رواں سال اکتوبر میں امریکی سنیماو¿ں کا رخ کر ے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی اکاونٹینٹ“ کی کہانی ایک ایسے ریاضی دان کے گرد گھومتی ہے جو مشکل ترین سوالات کو منٹوں میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کرسٹیان وولف انتہائی خطرناک جرائم پیشہ تنظیموں کے لیے فری لانس اکاونٹینٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اسی دوران ایک سرکاری ادارے کی جانب سے کرسٹیان کو ایک روبوٹکس کمپنی میں لاکھوں ڈالر ز کے فراڈ کا سراغ لگانے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات گیون اوکونر نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروںمیں بین ایفلک‘ جے کے سائمنز، جان برنتھل، جیفرے ٹیمبراور جان لتھگو شامل ہیں۔ فلم ”دی اکاونٹینٹ “ چودہ اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔