Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایکشن اور تھرلر ہالی وڈ فلم ”جان وِک۔۔ چیپٹر ٹو“ کی جھلکیاں جاری

ایکشن اور تھرلر ہالی وڈ فلم ”جان وِک۔۔ چیپٹر ٹو“ کی جھلکیاں جاری
December 21, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) بدلے اور انتقام کی کہانی، ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”جان وِک۔ چیپٹر ٹو“ کا انٹرنیشنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم آئندہ سال فروری میں سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور تھرلر ہالی وڈ فلم ”جان وِک۔۔ چیپٹر ٹو “ کی کہانی ایک ماہر نشانہ باز کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کرلیتا ہے۔

جان نامی شوٹر کے دشمن اسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں لیکن جان اپنے دفاع کے لیے ایک بار پھر نشانہ بازی کی طرف لوٹ آتا ہے۔ فلم کی ہدایات چیڈا سٹیل ہسکی نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں روبی روز، کینو ریویز، آئن میک شین، پیٹرسٹورمیر، تھامس سڈوکی، لانس ریڈک اور ایلے مینگ شامل ہیں۔ ایکشن فلم آئندہ سال دس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔