Wednesday, September 28, 2022

ایکشن اور تھرلر ہالی وڈ فلم ”انفرنو“ نے پہلے ہی روز پونے دو کروڑ ڈالر کما لیے

ایکشن اور تھرلر ہالی وڈ فلم ”انفرنو“ نے پہلے ہی روز پونے دو کروڑ ڈالر کما لیے
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) تھرل اور ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”انفرنو“ نے بڑی سکرین پر ریلیز کے پہلے ہی روز امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔ مار دھاڑ کے مناظر سے بھرپور فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے فلمی پنڈتوں نے پہلے ہی ہفتے اس کے ڈھائی کروڑ ڈالر سمیٹنے کی پیشگو ئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی ایکشن فلم ”انفرنو“ نے ریلیز کے پہلے ہی روز ایک کروڑ اسی لاکھ کما کرامریکی باکس آفس پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ فلم میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلمی پنڈتوں نے پیشگوئی کی ہے کہ ایکشن، ایڈونچر اور کرائم فلم ”انفرنو“ اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور باکس آفس پر اپنا راج قائم کر لے گی۔