Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایکشن اور تھرلر جیسن بورن سیریز کی پانچویں فلم کل امریکی باکس پر نمودار ہو گی

ایکشن اور تھرلر جیسن بورن سیریز کی پانچویں فلم کل امریکی باکس پر نمودار ہو گی
July 28, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایکشن اور تھرلر فلم جیسن بورن سیریز کی پانچویں فلم کل ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ایک بار پھر جیسن بورن ادا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بورن فرنچائز کی پانچویں فلم جیسن بورن کی کہانی ایک بار پھر سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو ماضی سے جڑی سچائیوں کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے۔ شائقین کیلئے حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ اس فلم میں بورن اپنی کھوئی ہوئی یادداشت واپس حاصل کر لیتا ہے مگر اسے ابھی بہت کچھ ڈھونڈنا باقی ہے۔ پچھلی چار فلموں کی طرح اب بھی میٹ ڈیمن جیسن بورن کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر نمایاں کرداروں میں ٹومی لی جونز، الیشیا ویکنڈر، جولیا اسٹائلز اور وِنسینٹ کاسل شامل ہیں۔ فلم باکس پر کتنی جگہ بناتی ہے اور شائقین کے دلوں پر کتنا راج کرتی ہے اس کیلئے جیسن بورن کے مداحوں کو بس کل تک انتظار کرنا ہو گا۔