Friday, October 7, 2022

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن “ کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی جنگل میں جرائم پیشہ افراد کی غیرقانونی سرگرمیوں کے گرد گھومتی ہے۔ جنگل میں زندگی گزارنے والے ٹارزن کو لندن راس آجاتا ہے لیکن جنگل میں جرائم پیشہ گروہ کی سرگرمیوں کے باعث ٹارزن کو لندن چھوڑ کر واپس جنگل میں آنا پڑتا ہے۔ ٹارزن اور اس کے جنگلی جانور دوست مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ڈیوڈ یاٹس نے دی ہے جبکہ اداکار الیگزینڈر سکرزگرڈ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں مارگٹ روبی، کرسٹوف والٹز، سیموئل جیکسن، کیسپر کرمپ اور ایلا پرنل شامل ہیں۔ فلم اگلے سال یکم مئی کو سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔