ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی ریوی نینٹ“ کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی ریوی نینٹ“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈونچر فلم ”دی ریوی نینٹ“ کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں شکاریوں کا ایک گروہ خونخوار ریچھ کے حملے کے بعد اپنے ایک زخمی ساتھی کو بے یارومددگار چھوڑ جاتا ہے۔
فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے لیونارڈو کیپریو ان مشکل ترین حالات میں جواں مردی سے دشمنوں کا مقابلہ کرتا ہے اور زندگی بچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
فلم کے نمایاں اداکاروں میں ٹام ہارڈی، ول پاوٹر، ڈومنل گلیسن، پاول اینڈرسن، بریڈ کارٹر اور کرسٹو فر جونر شامل ہیں۔ فلم اگلے سال جنوری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔