Friday, October 7, 2022

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،انڈی پینڈینس ڈے ،ریسرجنس ، کا ٹریلر ریلیز

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،انڈی پینڈینس ڈے ،ریسرجنس ، کا ٹریلر ریلیز
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)سائنس فکشن فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ  ایکشن اور ایڈونچر ہالی ووڈ فلم”انڈی پینڈس ڈے۔۔۔ ریسرجنس“ کا ہولناک مناظر سے بھرپور نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ایکشن ، ایڈونچر اور فکشن فلم ”انڈی پینڈس ڈے، ریسرجنس“ کی کہانی خلائی مخلوق کے زمین پر حملے کے گرد گھومتی ہے ،امریکا میں یوم آزادی پر حملے کے بیس سال بعد زمین کو نئے خطرے کا سامنا ہوتا ہے۔ خلائی مخلوق جدید ترین ٹیکنالوجی سے زمین پر حملہ آور ہوتی ہے اور شہر کے شہر ملیا میٹ کر دیتی ہے فورسز جدید ٹیکنالوجی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہیں ایسے میں ایک ٹیم زمین کی حفاظت کا ذمہ لیتی ہے۔ فلم کی ہدایات رولینڈ ایمرک نے دی ہیں فلم کے نمایاں اداکاروں میں مائیکا منروئے، لیام ہیمسورتھ، جوئے کنگ، ولیم مچنر، شارلٹ گیز بورگ اور سیلا وارڈ شامل ہیں۔ بیس کروڑ امریکی ڈالرز سے بننے والی فلم ”انڈی پینڈس ڈے، ریسرجنس“ چوبیس جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔