ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ” دی ہنگر گیمزموکنگ جے پارٹ ٹو“کا فائنل ٹریلر جاری
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ” دی ہنگر گیمزموکنگ جے پارٹ ٹو “کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم بیس نومبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔
تفصیلات کےمطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”دی ہنگر گیمزموکنگ جے پارٹ ٹو“ کے فائنل ٹریلر کے ساتھ فلم کا ایک کلپ بھی اسٹار اسکواڈ کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔
مہم جوئی سے بھرپور فلم کی کہانی کیٹ نس ایورڈین کے گرد گھومتی ہے جو ظالم حکمرانوں کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتی ہے اور جابر بادشاہ کے سامنے ڈٹ جاتی ہے، فلم میں مرکزی کردار جنیفر لارنس نے نبھایا ہےجبکہ نمایاں اداکاروں میں نتالی ڈورمر، ایلزبتھ بینکس، جولیان مورے، جینا میلون، سیم کلیفن اور دیگر شامل ہیں،دی ہنگر گیمزموکنگ جے پارٹ ٹو 20 نومبر کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔