Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم میز رنر دی اسکارچ ٹرائلز اٹھارہ ستمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، ٹریلر جاری

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم میز رنر دی اسکارچ ٹرائلز اٹھارہ ستمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، ٹریلر جاری
July 25, 2015
نیویارک (نائنٹی ٹو نیوز) ایکشن ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم میز رنر ایک بار پھر شائقین کو لبھانے آ رہی ہے۔ فلم کا نیا تھیٹریکل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ میز رنر دی اسکارچ ٹرائلز دو ہزار چودہ میں بننے والی ہالی ووڈ کی سپرہٹ فلم میز رنر کا دوسرا حصہ ہے۔ فلم دو ہزار نو میں شائع ہونے والے شہرہ آفاق ناول دا میز رنر سے ماخوذ ہے۔ ٹامس اور اس کے ساتھی بھول بھلیوں سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ایک بڑا چیلنج ان کے سامنے دوبارہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ طاقتور تنظیم کے چنگل سے نکلنے کیلئے ٹامس اور اس کے ساتھیوں کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کو ہدایت کاری ویز بال نے دی ہے جبکہ ڈیلن برائن مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ سائنس فکشن ایڈونچر فلم اٹھارہ ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔