Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز ”نارکوس سیزن 2“ منظرعام پر آ گئی

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز ”نارکوس سیزن 2“ منظرعام پر آ گئی
August 24, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) بدنام زمانہ منشیات سمگلروں کی سرگرمیوں پر مبنی سیریز ”نارکوس“ سیزن ٹو کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ دس اقساط پر مشتمل ٹی وی سیریز دو ستمبر سے شروع ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن، ایڈونچر اور کرائم سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز ”نارکوس“ دس اقساط پر مشتمل ہو گی۔ ٹی وی سیریز میں انیس سو اسی کی دہائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک میں دم کرنے والے منشیات سمگلروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ادارے جامع منصوبہ بندی کے بعد ان ڈرگ لارڈز کا صفایا کر دیتے ہیں لیکن اس مشن کو مکمل کر نے کے لیے انہیں خونریز لڑائی سے گزرنا پڑتا ہے۔ اداکار ویگنر مورا، بوائیڈ ہالبروک، پیڈرو پاسکل، آندرے میٹوس، ڈیگو کیٹینو اور جارج جمنیز ٹی وی سیریز کے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ گزشتہ سال ”نارکوس“ سیزن ون نے خوب دھوم مچائی تھی اور مداحوں کو اس کی اگلی قسط کا بے چینی سے انتظار تھا۔